:
حضرت ابو ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جس رات حضور علیہ الصلوۃ والسلام کو معراج کرائی گئی تو آپ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا گزر حضرت ابراہیم علیہ السلام پر ہوا ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے پوچھا اے جبرائیل (علیہ السلام ) : تمہارے ساتھ کون ہیں ؟ کہا یہ حمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ) ہیں تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام سے فرمایا اے محمد ( صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم )! اپنی اُمت کو حکم دیجئے کہ جنت کے پودوں میں کثرت کریں اس لیے کہ اس کی مٹی پاک ہے اور اس کی زمین وسیع ہے۔ آپ صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ جنت میں پودا لگانا کیا ہے؟ فرمایا لا حَولَ وَلَاقُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ ہے۔ \
0 Comments